آزادامیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا پابند بنانے سے متعلق درخواست غیرموثر ہونے پر نمٹا دی گئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے آزادامیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا پابند بنانے سے متعلق درخواست غیرموثر ہونے پر نمٹا دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں آزادامیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا پابند بنانے سے متعلق اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،درخواستگزار مولوی اقبال حیدر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے،درخواستگزار نے کہاکہ معاملہ طے ہو چکا، میری درخواست غیرموثر ہو گئی ہے،سپریم کورٹ آئینی بنچ نے درخواست غیرموثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *