اسلام آباد(پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں لڑائی کی قیاس آرائیوں کے حوالے سے پاکستان کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کے بعد محمد رضوان نے بھی پیغام جاری کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر محمد رضوان نے قومی کرکٹ ٹیم کی تصویر شیئر کی ہے۔
تصویر کے ساتھ محمد رضوان نے لکھا ہے کہ:
اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں، ہم ایک ہیں
سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں، ہم ایک ہیں
واضح رہے کہ گزشتہ روز فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اپنی اور کپتان بابر اعظم کی ایک تصویر شیئر کی تھی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شاہین نے تصویر کے ساتھ ’فیملی‘ کا کیپشن بھی لکھا۔
Is Parcham k saaye talay,
Hum aik hain. Hum aik hain.Saanjhi apni khushyaan,
Or ghum aik hain. Hum aik hain.#PakistanZindabad 🇵🇰 pic.twitter.com/NWNoT2BFPZ— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) September 20, 2023
Pakistan Image