بالی ووڈ اسٹار انیل کپور کےنام، تصویر اور آواز پر پابندی ،مگر کیوں؟ وجہ جانیے

نئی دہلی(پاکستان امیج)بالی ووڈ کے سپر اسٹار انیل کپور کا نام، تصویر، آواز اور دستخط بغیر اجازت کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کپور کی جانب سے دہلی ہائیکورٹ میں پرسنلیٹی رائٹس ( شخصیت کے حقوق)کی خلاف ورزی کے حوالے سے دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا ۔

دہلی ہائی کورٹ کے عبوری حکم نامے میں سوشل میڈیا چینلز، ای کامرس ویب سائٹس اور شہریوں کو انیل کپور کی پرسنلیٹی رائٹس کی خلاف ورزی سے روکاگیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ مذکورہ پلیٹ فارمز کو انیل کپور کا نام، آواز، تصویر، ڈائیلاگ یا دستخط کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔

انیل کپور کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر ان کی تصویر، ڈائیلاگ کو اجازت کے بغیر تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کے لیجنڈ اسٹار امیتابھ بچن کا بھی نام، تصویر اور آواز بغیر اجازت کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *