لاہور (پاکستان امیج) سابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اچانک واپس لندن روانہ ہوگئے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق شہباز شریف لندن میں نواز شریف سے ہنگامی ملاقات کریں گے جبکہ شہباز شریف کی جانب سے انہیں اہم پیغام بھی پہنچایا جائے گا۔ ملاقات میں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سےا ہم گفتگو کی جائے گی ۔ دوسری جانب کل مریم نواز بھی لندن پہنچ رہی ہیں۔
خیال رہے کہ شہباز شریف لندن میں ایک ماہ قیام کے بعد گزشتہ روز ہی پاکستان پہنچے تھے۔
Pakistan Image