سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (پاکستان امیج) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر بیٹری کی قیمت بھی گرگئی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سولر پینلز کے بعد اب سولر بیٹری کی قیمت میں بھی 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔ساڑھے 4 لاکھ روپے والی لیتھیم سولر بیٹری کے دام 3 لاکھ 80 ہزار روپے ہو گئے ہیں جبکہ 70 ہزار روپے والی ٹیوبلر بیٹری 55 ہزار میں فروخت ہونے لگی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بڑھتا درجہ حرارت اور مہنگی بجلی سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ اپنے گھروں میں سولر پینل لگا رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *