دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(پاکستان امیج)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11 پروازیں منسوخ اور 53 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دھند کے باعث 11 پروازیں منسوخ اور 3 کو متبادل ائیرپورٹس پر اتارا گیا۔ کراچی اسلام آباد کے کی 7 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔کراچی سے فیصل آباد کی دو پروازیں، لاہور کوئٹہ کی دو پروازیں، جدہ سے لاہور کی پرواز، مسقط سے سیالکوٹ کی دو پروازیں اور اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں بھی مسنوخ کر دی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے کوالالمپور کی پرواز،لاہور سے بینکاک کی پرواز بھی آج صبح تک ٹیک آف نہ کر سکی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *