اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے: عظمٰی بخاری

لاہور(پاکستان امیج) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے۔اڈیالہ جیل کے قیدی کو جیل سے نکلنے کےلئے لاشوں کی ضرورت ہے۔لاشوں کی سیاست بانی پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔آئین پاکستان میں کہاں لکھا ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہر مہینے فیڈریشن پر چڑھائی کریگا؟آئین پاکستان میں کہاں لکھا ہے ایک وزیر اعلیٰ سرکاری مشینری اور عملے کو بطور جتھے استعمال کریگا؟اگر ایک وزیراعلیٰ کے عدالتوں میں پیشی سے سرکاری امور متاثر ہوتے تو وفاق پر حملے سے صوبے کی کونسی خدمت ہوتی؟جو پیسہ صوبے کی عوام کی فلاح بہبود پر خرچ ہونا چاہیے وہ جلسے اور احتجاج پر خرچ ہورہا۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزید کہاپیچھلے 8ماہ سے کے پی کی عوام کےلئے ایک بھی فلاحی منصوبہ شروع نہیں ہوسکا۔مریم نواز نے پنجاب میں 8ماہ میں 84نئے عوامی فلاح منصوبے شروع کیے ہیں۔علی امین کو حکومت امور چلانے کےلیے مریم نواز کے ویژن سے سبق سیکھنا چاہیے۔پنجاب کے منصوبوں کو کاپی کرنے کے اعلانات تو کیے جاتے عملی کارکردگی صفر ہے۔اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے۔اڈیالہ جیل کے قیدی کو جیل سے نکلنے کےلئے لاشوں کی ضرورت ہے۔لاشوں کی سیاست بانی پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *