پی سی بی نے ٹی 10 لیگ کیلئے 8کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیئے

لاہور(پاکستان امیج) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 10 لیگ کیلئے 8 کھلاڑیوں کو اجازت نامے جاری کر دیئے۔

پی سی بی کی جانب سے جن کھلاڑیوں کو این او سی جاری کئے گئے ہیں ان میں عماد وسیم، محمد عامر اور عثمان طارق شامل ہیں۔اس کے علاوہ سلمان ارشاد، افتخار احمد اور آصف علی کو بھی این او سی جاری کیا گیا ہے۔

کرکٹ بورڈ نے حسان خان کو گلوبل سپر لیگ، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی اور بگ بیش لیگ کیلئے این او سی جاری کیا ہے جبکہ اسامہ میر کو بھی بگ بیش کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *