لاہور (پاکستان امیج) ڈریسنگ روم سے سینئر کھلاڑیوں میں تلخ کلامی کی خبریں سامنے آنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان نے سوشل میڈیا پر ٹیم متحد ہونے کا پیغام جاری کیا ہے ۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ” ایکس “پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے تصویر اور ملی نغمے کے چند اشعار شیئر کیے۔ محمد رضوان نے ٹیم کے حوالے سے اپنے پیغام میں کچھ نہیں لکھا لیکن ان کے معنی خیز پوسٹ میں ملی نغمے” اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں” کے چند اشعار اور ٹیم کی تصویر موجود ہے جس سے ظاہر ہوتا ہےکہ رضوان ٹیم میں کسی بھی اختلاف کی خبروں پر ٹیم کے متحد ہونے کا پیغام دے رہے ہیں۔
Is Parcham k saaye talay,
Hum aik hain. Hum aik hain.Saanjhi apni khushyaan,
Or ghum aik hain. Hum aik hain.#PakistanZindabad 🇵🇰 pic.twitter.com/NWNoT2BFPZ— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) September 20, 2023
واضح رہے کہ شاہین آفریدی اپنی شادی پر بابراعظم کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کر کے ’فیملی‘ لکھ چکے ہیں ۔
Pakistan Image