عثمان خواجہ کی فاؤنڈیشن کیلئے بابراعظم نے شرٹ عطیہ کردی

برسبین (پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابراعظم نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو ان کی فاؤنڈیشن کیلئے ٹیسٹ جرسی عطیہ کردی۔

برسبین میں آسٹریلوی سٹار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ان دنوں فاؤنڈیشن کیلئے عطیات جمع کررہا ہوں، بابراعظم نے اپنی ٹیسٹ جرسی دی جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

اس موقع پر بابراعظم نے کہا کہ میں عثمان بھائی سے رابطے میں رہتا ہوں، میچز میں تو بات چیت ہوتی رہتی ہے، میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ اگر میں کچھ سپورٹ کرسکتا ہوں تو ضرور کروں گا۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ عثمان خواجہ کی فاؤنڈیشن کیلئے کچھ کر پانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *