کراچی(پاکستان امیج)پاکستانی اداکارہ اور سابق وی جے حنا الطاف نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی اور ازدواجی تجربات پر کھل کر بات کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
حنا الطاف کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری سے شائقین کے دل جیت چکی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ یوٹیوب ویڈیو میں ایک سوال و جواب کے سیشن کے دوران نوجوانوں لڑکے اور لڑکیوں کو شادی کے متعلق مشورہ دیا ہے۔
حنا الطاف نے کہا کہ شادی کے لیے کوئی ’صحیح عمر‘ نہیں ہوتی اور ہر شخص کو اپنے وقت کے مطابق فیصلہ لینا چاہیے نہ کہ کسی کہ دباؤ میں آکر۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ رشتہ داروں کے دباؤ میں آکر شادی کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ جب آپ کو اپنا ہمسفر مل جائے تب ضرور شادی کرنی چاہیے کیونکہ شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے۔
یاد رہے کہ حنا الطاف نے اداکار آغا علی سے شادی کی تھی، تاہم ان کے درمیان علیٰحدگی ہوگئی۔ آغا علی نے احمد علی بٹ کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں اس بات کی تصدیق کی اور بتایا کہ علیٰحدگی کے باوجود دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ قائم ہے۔
View this post on Instagram
علیٰحدگی کے بعد حنا الطاف نے اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات بھی دوبارہ شروع کر دی ہیں اور وہ ایک نئے ڈرامے ’ہجر‘ میں اداکار عمران عباس کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ حنا نے ایک مرتبہ پھر یوٹیوب پر ولاگنگ دوبارہ شروع کر دی ہے۔
Pakistan Image