ہانیہ عامر کا شاہ رخ کو پیغام، ویڈیو وائرل ہوگئی

اوٹاوا (پاکستان امیج) خوبصورت شکل اور بےمثال اداکاری کی مالک ہانیہ عامر اپنی ہٹ ڈرامہ سیریز“ کبھی میں کبھی تم’ کی ریکارڈ کامیابی کے بعد دنیا بھر میں مرکز نگاہ بنی ہوئی ہیں ۔ وہ آج کل اپنے مداحوں سے ملاقات اور انٹرویو کے سلسلے میں مختلف ممالک کے دورے پرہیں جہاں نے ان کی مختلف ویڈیوز اور انٹرویو وائرل ہو رہے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرمنظر عام پر ائی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ سے اپنی ملاقات کی خواہش ظاہر کررہی ہیں اداکارہ نےکینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک مباکباد سیشن میں شرکت کی۔ جس کی میزبانی بھارتی صحافی فریدون نے کی تھی۔

سیشن میں جب ان سے شاہ رخ سے ملاقات کے بارے میں سوال کیا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ ’شاہ رخ خان اگر آپ یہ دیکھ رہے ہیں تو مجھ سے مل لیں پلیز‘۔

اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اب تک شاہ رُخ خان سے نہیں مل سکی اور یہ بہت افسوس کی بات ہے میرے دماغ میں تو یہ ہے کہ ہمیں دوست ہونا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان کی فلم اوم شانتی اوم کی بہت بڑی فین ہیں۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر شاہ رخ کی بہت بڑی مداح ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *