16نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

کراچی(پاکستان امیج)مہنگائی اور بجلی بلوں سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی، 16نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 5روپے فی لٹر تک اضافے کاامکان ہے۔ تیل کمپنیزذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 2روپے 58پیسے اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5روپے لٹر تک اضافہ متوقع ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *