جلسے کیلئے تیاری مکمل ، مطالبات پورے نہ ہونے تک واپسی نہیں ہوگی: علی امین گنڈا پور

پشاور (پاکستان امیج)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ ہماری تیاری پہلے ہی مکمل تھی ، جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے واپسی نہیں ہوگی ۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی کے جلسے سے متعلق سوال کہ علیمہ خان نے جلسے کا اعلان کردیا ہے، کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری تیاری پہلے ہی مکمل تھی ، بہترین طریقے سے تیاری کررہے تھےاور اب بھی تیاری جاری ہے، اس بار بھی دیکھیں گے۔

وزیراعلیٰ علی امین نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی بتایا ہے کہ واپسی نہیں ہوگی،جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے واپسی نہیں ہوگی ۔

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ایجوکیشن کے ساتھ سپورٹس میں حصہ لینا اچھی بات ہے، آپ قوم کے وہ باشعور بچے ہیں جو ملک کو تبدیل کریں گے، ملک کو ایسا بنائیں گے جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا، میں خود سکواش چیمپئن شپ لاہور بورڈ سے جیتا ہوں، ایک دفعہ سندھ گیا دوسری مرتبہ پنجاب ۔انہوں نے کہا کہ ہماری بچیاں ہمارا اثاثہ ہے ان پر زیادہ خرچ کرو، امید کرتا ہوں ایسے ایونٹس یہاں ہوتے رہیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایک ویژن ہے،جو بھی کام کریں اگلی بار اس سے بہتر کریں، بانی چیئرمین کے وژن کے مطابق ہر کام اچھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *