عمران خان کو ملنے گئے پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار

راولپنڈی (پاکستان امیج ) عمران خان سے جیل میں ملاقات کیلئے آنے والے پی ٹی آئی رہنماوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے عمر ایوب، شبلی فراز ، اسد قیصر ، احمد بچھر ، صاحبزادہ حامد رضا کو حراست میں لیا گیاہے ، تحریک انصاف کے تمام رہنماوں کو اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا گیا ۔

نجی ٹی وی کا کہناہے کہ تمام رہنماوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ عالیہ حمزہ بھی حراست میں لیئے جانے والے رہنماوں میں شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *