چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے انکار نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خطرے میں ڈال دیا

لاہور (پاکستان امیج)آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم پاکستان آنے سے انکار نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خطرے میں ڈال دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی بورڈ اور آئی سی سی اصرار کررہے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپیئینز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل اپنائے تاہم بورڈ نے صاف انکار کردیا ہے جبکہ اب تک یو اے ای میں میچز کرانے کیلیے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔جمعے کی شب دفتری اوقات کے بعد پی سی بی کو آئی سی سی کی جانب سے ای میل موصول ہوئی جس میں بھارتی خط کا حوالے دیتے ہوئے لکھا تھا کہ حکومت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی۔

پی سی بی نے حکومت صورتحال سے آگاہ کردیا جہاں سے جواب ملا کہ اس بار سخت موقف اپنائیں یہ ملکی عزت کا سوال ہے، جب تمام ٹیمیں یہاں آ رہی ہیں تو بغیر کسی وجہ کے کیسے بھارت انکار کرسکتا ہے۔ اب پاکستان 24 سے 48 گھنٹوں میں آئی سی سی کو ایک خط بھیج رہا ہے جس میں اسے مستقبل میں بھارت سے نہ کھیلنے کے حکومتی موقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ اجازت نہ ملنے سے کیا مسائل ہو سکتے ہیں یہ بھی درج ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کو حکومت سے ہدایت ملی ہے کہ وہ بھارتی فیصلے کی وجوہات تحریری طور پر حاصل کرے، قانونی چارہ جوئی بھی ممکن ہو سکتی ہے۔مستقبل میں ایسے ٹورنامنٹس جس میں بھارت شریک ہو پاکستانی ٹیم شرکت سے انکار کر سکتی ہے، ایونٹ کا شیڈول گزشتہ روز جاری ہونا تھا مگر نہ ہوسکا، اب ہر گزرتے دن کے ساتھ آئی سی سی کو نشریاتی حقوق کے حوالے سے نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *