پنجاب میں فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے 4ارب روپے جاری

لاہور(پاکستان امیج)محکمہ خزانہ پنجاب نے مختلف منصوبوں کیلئے گرانٹس جاری کردیں، وزیر اعلیٰ فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے 4 ارب روپے جاری کئے۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ’’فری سولر پینل منصوبے ’’کیلئے 4 ارب روپے کی گرانٹس جاری کردی ہیں جبکہ جوڈیشل کالونی میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے 4 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

اسی طرح نشتر پارک میں سپورٹس جمنیزیم کو اپ گریڈ کرنے اور ٹیبل ٹینس کورٹ کی تعمیر کیلئے 4 کروڑ جاری کئے ہیں، جوہر ٹاون آر ٹو بلاک کے سپورٹس کمپلیکس کیلئے 4 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں، محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *