خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش، پہاڑوں پر برفباری

پشاور(پاکستان امیج)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری سے موسم سرد ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صوابی شہر اور گردونواح میں بارش اور ‌ژالہ باری ہوئی،باجوڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔

پولیس کے مطابق تحصیل سالار زئی میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں ہو گئے۔

ادھر سوات کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی،اشو، مٹلتان، کالام، گبرال کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی،شہر کے میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔مینگورہ شہر، بریکوٹ، تحصیل کبل، چارباغ اور خوازہ خیلہ میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بارش اور برف باری جاری رہنے کاامکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *