پی ٹی آئی رہنما کی حراست کا معاملہ،’گرفتار نہیں کیا’، سرکاری وکیل، عدالت کا پولیس کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

کراچی (پاکستان امیج) سندھ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی حراست کے معاملے پر گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عثمان ڈار کی حراست کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی، پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار نے مقدمے کیلئے رجوع نہیں کیا۔ درخواست کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ عثمان ڈار کے لاپتہ ہونے پر پہلے دن ہی پولیس کو درخواست دیدی تھی۔

سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عثمان ڈار کو حراست میں نہیں لیا گیا، اس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ نگران وزیرداخلہ سندھ نے ایک ٹی وی پروگرام میں اعتراف کیا تھا کہ وہ پولیس کی حراست میں ہیں۔

عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پولیس کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *