اسلام آباد (پاکستان امیج)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار دوسری عرب اسلامک سمٹ میں بھی پاکستانی وفد کا حصہ ہوں گے جس کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
سربراہی اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور اور فلسطین کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image