کراچی میں میاں بیوی شرمناک جرم کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

کراچی (پاکستان امیج)سچل پولیس نے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد کر کے میاں اور بیوی سمیت 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت میر ہزار اس کی بیوی کزبانو اور سفر کے نام سے کی گئی ہے اور ان کے قبضے سے 1140 گرام آئس اور 510 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے۔

ملزمان کو خفیہ اطلاع پر مین روڈ گوالیار سوسائٹی سپر ہائی وے سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان برآمد کی جانے والی منشیات شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنا چاہتے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *