اسلام آباد (پاکستان امیج )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب اور قطر گئے تو وہاں بتایا کہ آپ نے پاکستان کی ہمیشہ مدد کی ہے لیکن اب آپ کے پاس کشکول لیکر نہیں آو¿ں گا بلکہ آپ کے پاس پروگرام لیکر آو¿ں گا۔
یوم اقبال پر تقریب سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ سعودی اور قطر کی قیادت کو بتایا کہ پاکستان قدرتی دولت سے مالا مال ہے، اس میں سرمایہ کاری کریں، منافع کمائیں، اس سے پاکستان بھی ترقی کی جانب گامزن ہو گا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ یہ پیغام ہر جگہ جا کر دیتے ہیں، یہ صرف لفاظی نہیں ہے، ہم سب مل کر یہ کریں گے اور پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image