سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والا شخص کہاں سے گرفتار ہوا؟

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والے راجستھان کے ایک 32 سالہ شخص کو کرناٹکا سے گرفتار کر لیا گیا اور مہاراشٹر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم کی شناخت بھیکا رام عرف وکرم کے نام سے ہوئی ہے اور وہ جالور، راجستھان کا رہائشی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہویری کے سپرنٹنڈنٹ پولیس انشو کمار نے بتایا کہ “مہاراشٹر اے ٹی ایس” کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ہویری ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کرناٹکا کے مختلف علاقوں میں مزدوری کر رہا تھا اور گوودر اونی میں کرائے کے ایک کمرے میں رہائش پذیر تھا۔

ملزم نے ممبئی پولیس کو کال کر کے دھمکی دی کہ اگر سلمان خان نے ان کے مندر میں جا کر معافی نہیں مانگی یا پانچ کروڑ روپے ادا نہیں کیے تو انہیں قتل کر دیا جائے گا۔ ملزم نے اپنے آپ کو لارنس بشنوئی کے بھائی کے طور پر پیش کیا۔ مزید تحقیقات کے لیے ملزم کو ممبئی لایا جا رہا ہے۔

سلمان خان کے حوالے سے، وہ اس وقت بگ باس 18 اور اپنی آنے والی فلم سکندر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *