ڈیوڈ وارنر کو پابندی سے نجات کے بعد دوبارہ کپتانی مل گئی

کینبرا (پاکستان امیج) آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو پابندی سے نجات کے بعد دوبارہ کپتانی مل گئی۔

جیو نیوز کے مطابق ڈیوڈ وارنر بی بی ایل میں سڈنی تھنڈر کی پھر سے قیادت کریں گے اور سڈنی تھنڈر نے ڈیوڈ وارنر کو قیادت سونپنے کی تصدیق کی ہے۔ کپتانی ملنے کے بعد ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ سڈنی تھنڈر کی دوبارہ کپتانی کرنے کی میرے نزدیک بڑی اہمیت ہے، میرے نام کے آگے اب کپتان لکھا گیا ہے مجھے اس کی بہت خوشی ہے۔

واضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل2018 کے بعد ڈیوڈ وارنر پر کپتانی کرنے پر تاحیات پابندی کا سامنا تھا۔ ڈیوڈ وارنر نے پابندی کے ریویو کے لیے اپیل کی تھی جس کے بعد 2 ہفتے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر پر عائدپابندی ہٹالی تھی۔ ڈیوڈ وارنر کو کرس گرین کی جگہ سڈنی تھنڈر کی کپتانی سونپی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *