اسلام آباد(پاکستان امیج )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرح آرمی چیف کی مدت ملازمت بھی پانچ سال کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی اچانک نہیں ہوئی، اس پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لیا گیا، آرمی چیف مدت ملازمت 4 سال ہوتی تھی جو ضیاءالحق کے دور میں 3 سال کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بیرسٹر گوہر کو موقع دیا کہ وہ پارلیمنٹ میں اس پر بات کرسکیں مگر ان کے ساتھیوں نے بہت شور مچایا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی طرح آرمی چیف کی مدت ملازمت بھی 5 سال کی گئی ہے ، یہ کسی فرد واحد کے لئے نہیں ہے اور نہ ہی یہ ایکسٹینشن ہے، اسے عہدے سے منسلک کیا گیا ہے یعنی جو بھی عہدے پر ہوگا اس کی مدت پانچ سال ہوگی، بے یقینی کا ایک عنصر تھا جو ختم کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں 34 ججوں کی تعداد حتمی نہیں بلکہ یہ زیادہ سے زیادہ تعداد ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image