مہوش حیات اور ہنی سنگھ ایک ساتھ کیا کرنے جارہے ہیں ؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

لاہور (پاکستان امیج)پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئیں ہیں۔

اداکارہ مہوش حیات ہنی سنگھ کی نئی البم ‘گلوری’ میں نہ صرف جلوہ گر ہو رہی ہیں بلکہ اس میں اپنی آواز کا جادو بھی بکھیریں گی۔مہوش حیات بھارت کے معروف گلوکار ہنی سنگھ کے ساتھ اپنی نئی ویڈیو ‘جٹ مکھناں’ کے ٹیزر میں بھی نظر آئی ہیں۔

ان کا بھارتی گانا ‘جٹ مکھناں’ آٹھ نومبر کو ریلیز کیا جائے گا، جس کا ٹیزر سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے، مہوش حیات ویڈیو میں ویسٹرن اسٹائل کے کالے لباس میں ہیں۔مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گانے کا ٹیزر جاری کردیا، گانے کی شوٹنگ دبئی میں ہوئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *