کراچی (پاکستان امیج)حکومت سندھ نے صوبے میں سمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنے والے 176 پٹرول پمپس سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں سمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنے والے پیٹرول پمپس سیل کرنے کےلیے کراچی ، حیدرآباد ، میرپورخاص ، نوابشاہ ، سکھر اور لاڑکانہ کے کمشنرز کو خط لکھ دیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پیٹرول پمپس سمگل شدہ اور غیر معیاری پٹرول فروخت کررہے ہیں، پیٹرول پمپس کو سیل کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، صوبہ بھر کے تمام پیٹرول پمپس کو ڈیجیٹلائز کیا جائے۔ آئندہ کوئی بھی پیٹرول پمپ سمگل شدہ پیٹرول فروخت نہیں کرے گا۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image