قومی اوپننگ بلے باز آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل بیمار پڑ گئے

میلبرن(پاکستان امیج)آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان کا اہم ترین اوپننگ بیٹسمین عبداللہ شفیق بیمار ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق ہلکے بخار میں مبتلا ہیں جس کے باعث انہوں نے احتیاط کرتے ہوئے آج پریکٹس میں حصہ نہیں لیا، کھلاڑی کی حالت تشویشناک نہیں ہے اور پہلے سے بہتر بھی محسوس کر رہے ہیں۔

پاکستان کی پہلے ون ڈے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے، جن میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، عرفان خان، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین کے نام شامل ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو اور تیسرا ون ڈے 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *