سی ٹی ڈی کی موسیٰ خیل،بلوچستان میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، دو گرفتار

موسیٰ خیل (پاکستان امیج ) کا ونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے موسیٰ خیل میں کارروائی کر کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 2 گرفتار کر لئے گئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑشم قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 گرفتار ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *