ساجد خان نے انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافیاں اپنے بیٹوں کے حوالے کر دیں

لاہور (پاکستان امیج )قومی کرکٹر ساجد خان نے انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافیاں اپنے بیٹوں کے حوالے کر دیں۔
ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان کی بیٹوں کو ٹرافیاں تھمانے والی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں دونوں بیٹوں کے ہاتھ میں ٹرافیوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔
کرکٹر نے دونوں ٹرافیاں اپنے بیٹوں محمد ہاشمی اور محمد ہادی کو تھمائیں۔
اس حوالے سے ساجد خان نے کہا کہ یہ مسکراہٹ سب کچھ بتا رہی ہے، میرے پیارے لڑکے محمد ہاشمی اور محمد ہادی فخر سے ٹرافیوں کو تھامے ہوئے ہیں۔
واضح رہے ساجد خان کو انگلینڈ کے خلاف پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کی ٹرافیاں ملی تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *