سونے سے پہلے فون کا استعمال کیسے نیند میں خلل پیدا کرتا ہے؟ وہ بات جو آپ جاننا چاہتے ہیں

لاہور (پاکستان امیج) سونے سے پہلے فون کا استعمال آپ کی نیند کی کیفیت اور مجموعی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

اردو نیوز نے این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ موبائل کی سکرین سے خارج ہونے والی نیلی روشنی میلاٹونن کی پیداوار میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔میلاٹونن ایک ایسا ہارمون ہے جو نیند کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
فون کے ساتھ مشغول ہونے سے آپ کا دماغ متحرک ہو جاتا ہے اور اس کا چوکس رہنے کا عمل بھی بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے سکون حاصل کرنا اور سونا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا سکرولنگ اور خبریں پڑھنے، سننے یا دیکھنے ایسی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے اضطراب میں اضافہ اور نیند کے اوقات میں خلل آتا ہے۔
وقت گزرنے کے ساتھ یہ عادت ایسے اثرات مرتب کرسکتی ہے جو مجموعی طور پر انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔اس کی وجہ سے تھکاوٹ، توجہ میں کمی اور یہاں تک کہ موڈ میں اتار چڑھاؤ بھی جنم لے سکتا ہے۔آپ کو کچھ ایسے منفی اثرات کے بارے میں بتاتے ہیں جو سونے سے پہلے موبائل استعمال کرنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔
موبائل فون کی سکرین سے خارج ہونے والی نیلی روشنی میلاٹونن کی پیداوار کو کم کر دیتی دیتی ہے۔
میلاٹونن ایک ایسا ہارمون ہے جو نیند اور جاگنے کے دورانیے کو منظم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
میلاٹونن کی کم سطح نیند کے غالب آنے میں تاخیر پیدا کرتی ہے جس کی وجہ سے فوراً سونے میں دشواری ہوتی ہے۔
سونے سے پہلے فون کا استعمال دماغ کو متحرک کر دیتا ہے۔
خاص طور پر اگر آپ سوشل میڈیا پر سکرولنگ کر رہے ہوں یا موبائل فون سے جڑی کسی دوسری متحرک سرگرمی میں مشغول ہوں تو یہ عمل آپ کا دماغ پوری طرح چوکس رکھتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *