بشریٰ بی بی نے لاہور میں مزید ٹھہرنے کا فیصلہ کس کے کہنے پر کیا ؟ پتا چل گیا

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مزید کچھ دن زمان پارک میں رکنے کا ارادہ کرلیا، بشری بی بی مزید 2 سے 3 روز قیام کریں گی۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اس وقت زمان پارک میں رہائش پذیر ہیں، ان کے قیام میں مزید توسیع ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی مزید 2 سے 3 روز زمان پارک میں قیام کریں گی، بشریٰ بی بی نے گزشتہ روز ڈینٹسٹ سے اپنے دانت چیک کروائے تھے، معالج کے کہنے پر بشریٰ بی بی نے لاہور میں قیام بڑھایا ہے۔

بشریٰ بی بی کی اس دوران کسی پارٹی رہنما سے ملاقات شیڈول نہیں ہے، بشریٰ بی بی مختصر قیام کے بعد واپس خیبرپختونخوا روانہ ہوجائیں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *