محسن نقوی نے پی سی بی میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ، نیا سی او او کون ہو گا ؟ بڑا دعویٰ

لاہور (پاکستان امیج)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سینئر بیوروکریٹ کو پی سی بی کا نیا چیف آپریٹنگ افسر تعینات کر نے کا فیصلہ کر لیاہے جس کا اعلان جلد ہی متوقع ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ چیف آپریٹنگ افسر اگلے ہفتے ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، وہ کئی ہفتوں سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی میٹنگز میں بیٹھ رہے ہیں، چیف آپریٹنگ افسر سلمان نصیر اگلے چند ددن میں ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے ، ان کا تبادلہ پی ایس ایل میں کیے جانے کا امکان ہے جہاں نیا عہدہ تخلیق کیا جائے گا ۔

نئے سی او او محسن نقوی کے ساتھ وزارت اعلیٰ کے دور میں سٹاف افسر تھے اور اس وقت وزیراعظم کی انتظامی ٹیم کا حصہ ہیں ۔دوسری جانب ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کی جگہ ندیم خان کو تعینات کیے جانے کا امکان ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *