اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ بدترین تشدد، افسوسناک انکشاف

لاہور (پاکستان امیج )تھیٹرکی معروف اداکارہ نرگس کوان کے شوہرنے مبینہ بدترین تشدد کا نشانہ ڈالا ہے جس کے بعد ان کی تصاویر نے صارفین کو پریشان کر کے رکھ دیا ۔

نجی ٹی وی آج نیوز نے پولیس ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ اداکارہ نرگس کے بھائی خرم بھٹی نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کی۔ کال پر تھانہ ڈیفنس سی کی پولیس کی نفری اداکارہ کے گھر پہنچ گئی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ میری بہن کاشوہرانسپکٹرماجد بشیر روزانہ اسکی بہن پر تشدد کرتا تھا اس نے آج بھی میری بہن کو مارا پیٹا جس پراس کی حالت خراب ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اداکارہ نرگس نے تاحال کارروائی کے لیے پولیس کو درخواست نہیں دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے پر ہی اداکارہ کے شوہر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یادرہے کہ اداکارہ نرگس نے چند برس قبل انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کرلی تھی۔ شادی کے بعد اداکارہ نے شوبز کوخیرباد کہہ دیا تھا۔ اداکارہ نرگس کچھ برس سے ایک بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *