بھارتی اداروں نے پاکستانی ٹیم کو ایک اور میچ میں سیکیورٹی دینے سے معذرت کرلی

نئی دہلی(پاکستان امیج) بھارت کی سیکیورٹی ایجنسیز نے ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کے ایک اور میچ میں سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی ایجنسیز نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے وارم اپ میچ کو بند دروازوں کے پیچھے کروائے جانے کا فیصلہ کیا ہے، میچ کے دوران شائقین کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ وارم اپ میچ کے ٹکٹس بھی فروخت ہوچکے ہیں، تاہم اب بی سی سی آئی آن لائن ٹکٹنگ ویب سائٹ کو شائقین کو پیسے واپس کرنے کے احکامات جاری کرے گا۔دوسری جانب بی سی سی آئی نے بھی اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ وارم اپ میچ شائقین اسٹیڈیم میں نہیں دیکھ سکیں گے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ شائقین جنہوں نے ٹکٹس بک کروائی ہیں انہیں پیسے واپس کیے جائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *