27ویں ترمیم نے آنا ہی آنا ہے، کیونکہ ۔۔۔؟بیرسٹر علی ظفر نے اہم معاملات سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد ( پاکستان امیج ) تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم نے آنا ہی آنا ہے چونکہ 26ویں ترمیم کا اصل مقصد پوری طرح حاصل نہیں ہوسکا ہے۔ ستائیسویں ترمیم نے آنا ہی آنا ہے چونکہ 26ویں ترمیم کا اصل مقصد پوری طرح حاصل نہیں ہوسکا ہے اور اب آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹ کے اختیارات بھی کم کیے جائیں گے۔قانون سازی کی جب بات آتی ہے تو ایگزیکٹو ایک بل بناتا ہے جس پر کہا جاتا ہے کہ پارلیمنٹ ٹھپہ لگا دے تاکہ قانون بن جائے اس بات کی مخالفت ہم نے تحریک انصاف کے وقت میں بھی کی تھی جب ہم لوگوں نے بھی اس طرح کی بلڈوزنگ کرنے کی کوشش کی اور اس حکومت نے تو تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ عمران خان کے پینڈنگ کیسز اور ختم ہونے والی کیسز کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں نہ کہ ڈیل کی بنیاد پر کہ عمران خان جلد رہا ہوجائیں گے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے بھی شرکت کی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *