راولپنڈی (پاکستان امیج) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 26ویں ترمیم حکومت کے گلے پڑے گی اور کسی کو کچھ نہیں ملے گا اور 27 ویں ترمیم پر مولانا فضل الرحمان نے کال دی تو لگ پتہ جائے گا۔
راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں کے خواب چکنا چور ہوگئے لہٰذا مزید ترمیم کے خواب چھوڑ دیں، دو بندوں عمران خان اور مولانا فضل الرحمان نے ہی ملک و قوم کی عزت بڑھائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ ملکی تاریخ میں آفریدی چیف جسٹس آیا، آفریدیوں نے پہلے سکھوں پھر انگریزوں، روس اور امریکا سمیت 42 مملک کو شکست دی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی انصاف کا علم بلند رکھیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے اپیل ہے کہ نو مئی کے بے گناہ گرفتار ریڑھی قلفی والے کو معاف کر دیں۔
Pakistan Image