ایک اور بھارتی لڑکی پاکستانی نوجوان کی محبت میں لاہور پہنچ گئی

لاہور(پاکستان امیج)بارڈر پار محبت اورشادی صرف کرکٹروں کی حد تک محدود نہیں ہے، بلکہ انڈیا سے تعلق رکھنے والی ایک عام خاتون محبت کی تکمیل کیلئے لاہور پہنچ گئی ہیں۔ ندا نے فہد سے مقامی عدالت میں کورٹ میرج کرلی۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق لاہور کے باسی فہد کی محبت میں گرفتار انڈیا کے شہر بھوپال کی شہری ندا لاہور پہنچ گئی۔ندا اور فہد کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔بھارتی خاتون نے محبت کی تکمیل کے لیے رخت سفر باندھا تو بارڈر کی رکاوٹ کو بھی عبور کر ڈالا۔بعدازاں، سیشن کورٹ لاہور میں ندا اور فہد نے کورٹ میرج کی۔

ندا کا کہنا ہےکہ میں ہمیشہ سے پاکستان آنا چاہتی تھی۔ اب پاکستان کی شہریت بھی حاصل کروں گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے انڈیا پاکستان میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوا۔ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدوں کے علاوہ سب ایک جیسا ہے۔

دونوں کی کورٹ میرج کروانے والے وکیل علی اکبر کا کہنا ہے کہ ندا پاکستان آ کربہت خوش ہے۔ اب خاتون کی خواہش کے مطابق سیٹیزن شپ ایکٹ کے مطابق پاکستانی شہریت دلانے کی کوشش کریں گے۔

ندا شوہر کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی پوری طرح اپنا چکی ہیں اور خاندان میں ہونے والی تقریبات میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔دونوں میاں بیوی کو دیکھنے کیلئے مہمان بھی آ رہے ہیں اور ان کو مبارک باد کے پیغامات بھی موصول ہو رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *