پاکستان کیلئے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ایک اعزاز ہے،محسن نقوی

کراچی(پاکستان امیج)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاہے کہ دنیائے کرکٹ کی ٹاپ ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے آ رہی ہیں،پاکستان کیلئے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ایک اعزاز ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن پر کام تیزی سے جاری ہے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا، محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا،چیئرمین پی سی بی نے سٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا، محسن نقوی نے سکور سکرین کو مناسب جگہ نصب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکرین کو اونچائی پر نصب کیا جائے تاکہ شائقین کو دشواری نہ ہو، شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے پارکنگ ایریا کوسٹیڈیم کے قریب کرنے کی ہدایت کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *