وفاقی حکومت کا قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی چھوٹ دینے کا اعلان

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی حکومت نے عیدمیلاالبنیٰ پرقیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کرلیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظوری دیدی ہے، دہشتگردی ،ریاست کیخلاف جرائم ،جاسوسی میں ملوث قیدیوں پرکمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
2تہائی قید پوری کرنے والے 65 سال کے قیدیوں کی تین ماہ کی سزا میں کمی ہو جائیگی۔دو تہائی سزا پوری کرنے 60 سال عمر کی خواتین قیدیوں کی سزا میں بھی کمی ہو گی۔ 18سال سے کم عمر کے قیدیوں کی سزا میں بھی تین ماہ کی کمی ہو گی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *