نااہل ٹولے کو پتہ ہونا چاہئے پشاور پاکستان کا حصہ ہے لندن کا نہیں،بیرسٹر سیف کا خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل

پشاور(پاکستان امیج) مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خواجہ آصف سمیت پوری ن لیگ کا بشریٰ بی بی کی پشاورموجودگی پراعتراض سمجھ سے بالاتر ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ نااہل ٹولے کو پتہ ہونا چاہئے کہ پشاور پاکستان کا حصہ ہے لندن کا نہیں، نااہل لیگ کا خیال ہے بشریٰ بی بی نوازشریف اور مریم نواز کی طرح لندن کیوں نہیں گئیں۔

انہوں نے کہا کہ لندن وہ بھاگتے ہیں جو ڈیل کرتے ہیں بشریٰ بی بی نے ڈیل نہیں کی، بشریٰ بی بی پاکستان کی شہری ہے اور پشاور پاکستان کا حصہ ہے، وہ جب تک چاہیں پشاور میں رہ سکتی ہیں، بشریٰ بی بی نے بہادری کے ساتھ 9 ماہ قید کاٹی۔صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں مریم نواز کے ایماء پر خواتین سے کیا جانے والا سلوک سب کے سامنے ہے، مریم نواز کو ایک دن اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *