ترکیہ کے قومی دن پر دلی مبارکباد ،ترک عوام کی خوشیوں میں شریک ہیں :وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پیغام

لاہور (پاکستان امیج)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کاترکیہ کے قومی دن پر تہنیتی پیغام جاری کر دیا گیا ہے ۔

اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ ترکیہ کے عوام کو قومی دن پر مبارکباد پیش کرتی ہوں،ترکیہ کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صدق دل دعا گو ہوں،ترکیہ کے قومی دن پر ترک عوام کی خوشیوں میں شریک ہیں – پاکستان اور ترکیہ کے مابین دوستی کی بنیاد اخوت اور بھائی چارہ ہے، پاک ترک تعلقات محض دو ممالک کے نہیں بلکہ 2 عظیم قوموں کیلیے انمول تحفہ ہیں ۔

اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ رجب طیب اردگان کی قیادت میں ترکیہ نے ترقی کے کئی سنگ میل عبور کیے ہیں۔ثقافتی،تجارتی اور سیاحتی روابط سے دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں قربت بڑھ رہی ہے۔دعا گو ہوں کہ پاکستان اور ترکی کا رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے –

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *