تحریکِ انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو بھی ریلیف مل گیا

کراچی (پاکستان امیج ) تحریکِ انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو بھی ریلیف مل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات سے بری کر دیا۔عدالت میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور دیگر کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔

“جنگ کے مطابق “دورانِ سماعت عدالت نے 2مقدمات میں حلیم عادل شیخ کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے سچل تھانے میں درج 2 مقدمات میں حلیم عادل شیخ کو بری کر دیا۔حلیم عادل شیخ کے وکیل نے بتایا کہ دونوں مقدمات میں ایک جیسے الزامات ہیں۔

یاد رہے کہ پولیس نے ملزمان پر گاڑیوں کے شیشے توڑنے اور پتھراؤ کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *