یہ ڈرامے اب بند ہونے چاہئیں،درخواست گزار کو ضمانت کے باوجود کیوں دوبارہ گرفتار کیا؟پشاور ہائیکورٹ کے ریمارکس

پشاور(پاکستان امیج)پشاور ہائیکورٹ میں ضمانت کے باوجود شہری کو گرفتار کرنے سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہ ڈرامے اب بند ہونے چاہئیں،اس طرح کے کیسز میں ہم نے وزیراعلیٰ کو طلب کیا تھا،درخواست گزار کو کیوں دوبارہ گرفتار کیا؟

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ضمانت کے باوجود شہری کو گرفتار کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم خان نے درخواست کی سماعت کی،چیف جسٹس نے کہاکہ یہ ڈرامے اب بند ہونے چاہئیں،اس طرح کے کیسز میں ہم نے وزیراعلیٰ کو طلب کیا تھا،درخواست گزار کو کیوں دوبارہ گرفتار کیا؟ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل صاحب آپ رپورٹ جمع کریں، عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *