پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج)عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے کمی ہو سکتی ہے۔

گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت 1.5 ڈالر فی بیرل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمت 2.5 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط فی بیرل قیمت 77.5 ڈالر کے مقابلے میں 76 ڈالر پر آگئی ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی بیرل نرخ 86.5 ڈالر سے کم ہو کر 84 ڈالر فی بیرل پر آ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹرو ل و ڈیزل کی قیمتوں کا حتمی اعلان وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد 31 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *