پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف نیب کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

لاہور (پاکستان امیج) لاہور ہائیکورٹ نےتحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی رہائی اور کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف نیب کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف نیب کی دوخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سنگل بنچ نے نیب کا پورا موقف سنے بغیر پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دیا، پرویز الٰہی کی گرفتاری قانونی تھی، پرویز الٰہی ریمانڈ پر تھے،سنگل بنچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور ہائی کا حکم جاری کیا،پرویز الٰہی کو کسی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی قانونی طور پر درست نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *