آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

کینبرا(پاکستان امیج)آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اپنے سکواڈ کا اعلان کردیا۔
پاکستان ٹیم دورہ آسٹریلیا میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ،16 اور 18 نومبر کوکھیلے جائیں گے۔
آسٹریلوی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا، میتھیو شارٹ، شین ایبٹ، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، زوئیر بارلیٹ ،کوپر کنولی، جوش انگلس، جیک فریزر مکگرک،ایرون ہارڈی اورسپینسر جانسن شامل ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اگر ٹیسٹ سکواڈ میں منتخب ہوتے ہیں تو وہ دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلیا ٹیسٹ سکواڈ کے کچھ اراکین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں، ٹیسٹ سکواڈ کے اراکین بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کی وجہ ٹی ٹوئنٹی سیریز مس کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *