کراچی (پاکستان امیج) معروف فیشن ماڈل روبینہ خان نے اپنے شوہر اور ان کے گارڈز کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے میک اپ آرٹسٹ سے معافی مانگ لی ہے۔
ماڈل روبینہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ اور انسٹا سٹوریز کے ذریعے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے نامناسب واقعے پر دل کی گہرائیوں سے معذرت کا اظہار کیا ہے۔
روبینہ خان نے معروف سلون کے میک آرٹسٹ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ایک تصویر شیئر کی ہے۔
روبینہ خان کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ اب سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے اور میں بریان اور سلون میں کسی کے بھی جذبات مجروح ہونے پر معذرت چاہتی ہوں، جو ہوا ایسا ہونا نہیں چاہیے تھا۔واضح رہے کہ پاکستانی معروف فیشن ماڈل روبینہ خان کے شوہر کی جانب سے شوٹنگ سیٹ پر موجود میک اپ
View this post on Instagram
آرٹسٹ کو اپنے گارڈز کی مدد سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
Pakistan Image