نیوزی لینڈ کیخلاف مسلسل ناکامی پر کوہلی آپے سے باہر، آئس باکس پر غصہ اتار ڈالا

پونے (پاکستان امیج) نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک بار پھر کیوی اسپنر مچل سینٹنر کا شکار بننے کے بعد ویرات کوہلی اپنی مایوسی اور غصے پر قابو نہ پا سکے اور ڈریسنگ روم جاتے ہوئے سیڑھیوں پر رکھے آئس باکس پر بلا دے مارا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو میں 12 رنز پر وکٹ گنواکر ڈریسنگ روم جاتے ویرات کوہلی کو بلا آئس باکس پر مارتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی جہاں نیوزی لینڈ کیخلاف بھارتی ٹیم کی بدترین کارکردگی کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں وہیں کوہلی کے جارحانہ رویے پر بھی تنقید کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *