دو ایئر پورٹس پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 2کلو سے زائد آئس برآمد، 2ملزمان گرفتار

اسلام آباد(پاکستان امیج )اے ایس ایف نے اسلام آباد اور پشاور ایئر پورٹس پر بھاری مقدار میں منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 2کلو 376 گرام آئس منشیات برآمد کرلی۔
اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والی پرواز کے مسافر سے 1.166 کلو گرام آئس برآمد کی، مسافر شیر خان نے آئس ٹرالی بیگ کی تہوں میں چھپا رکھی تھی جسے گرفتار کر لیا گیا۔
اسی طرح، پشاور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والی پرواز کے مسافر سے 1.210 کلو گرام آئس برآمد کی گئی، مسافر اقبال حسین نے آئس منشیات اندرسوں (مٹھائی) میں چھپا رکھی تھی۔
اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لئے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *